پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کتنے حصوں میں تقسیم ہوگئی؟

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 3 الگ محکموں میں تقسیم کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ’اے او او اے ‘کا خط گمراہ کن قرار دیدیا

ریگولیٹری شعبہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوگا، کمرشل ایئرپورٹس کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا حصہ بنا کر الگ محکمہ بنادیا گیا جبکہ تیسرا محکمہ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بورڈ آف سیفٹی انویسٹیگیشن ہے جو سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔

سول ایوی ایشن، ایئرپورٹس اتھارٹی، بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کےقیام کےالگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

فلائٹ اسٹینڈرڈ، پائلٹ لائسنسنگ اور ایروڈروم ایئراسپیس سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیے: سول ایوی ایشن ایئرکرافٹ کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ

ایئر وردی نیس، ایئر ٹرانسپورٹ اور ایرومیڈیکل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حصے ہوں گے۔ ملک بھر کے کمرشل ایئرپورٹس پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے پاس ہوں گے۔

تینوں شعبہ جات کے سربراہان کے مطابق ملازمین کو ان کی قابلیت اور تجربے کے حساب سے تینوں محکموں میں تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ مالیاتی اثاثوں کو بھی تینوں محکموں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

سنہ 2023 میں پارلیمنٹ نےسول ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے بل پاس کیےتھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp