آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار، روہت شرما کی ترقی

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے، اور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈاکٹر آنے کے بعد سرجری ہوگی، معین خان

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بھارتی بیٹر شمبن گل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی بدستور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب بولرز کی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج بدستور پہلے، اور جوش ہیزل ووڈ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی 2 درجے ترقی ہوئی ہے اور نویں سے ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

اس کے علاوہ آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp