نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کی شادی کی افواہیں، حقیقت کیا؟

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس 2024 میں دو کانسی کے تمغے جیتنے والی انڈین شوٹر منو بھاکر اور جیولِن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر چاندی کا میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کی منو بھاکر اور ان کی والدہ سمیدھا بھاکر سے خوشگوار انداز میں ملاقات کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں منو بھاکر کی والدہ نیرج  کا ہاتھ پکڑ کر اپنے سر  پر رکھتی ہیں اور محبت بھرے انداز میں بات کر رہی ہیں۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین نے چہ مگوئیاں شروع کردیں کہ انڈیا کے دونوں اولمپک میڈلسٹ جلد شادی کرنے والے ہیں تاہم منو بھاکر کے والد نے نیرج چوپڑا سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کی ابھی شادی کی عمر نہیں ہے اور ان کی توجہ صرف کیرئیر پر مرکوز ہے۔

منو کے والد کا مزید کہنا تھا کہ منو کی ماں نیرج کو اپنا بیٹا مانتی ہیں اس لیے دونوں کے درمیان خاص بندھن بن گیا ہے جبکہ نیرج اور منو کے درمیان کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب نیرج چوپڑا کے چچا نے بھی شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح نیرج تمغہ لے کر آئے اور پورے ملک کو اس کے بارے میں پتہ چل گیا اسی طرح جب وہ شادی کریں گے تب بھی سب کو پتہ چل جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم