سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنز سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنارہے ہیں، جس کے لیے پورے ملک بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے لوگ ان سے رابطے میں ہیں۔ ’بہت اچھے اچھے لوگ رابطے میں ہیں، جلد اعلان کریں گے۔‘
یہ بھی پڑھیں: سیاسی مسائل عدلیہ کی طرف دھکیلے جانے سے آئینی بحران جنم لے رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد
ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ انہوں نے 14 سال تک سندھ کی خدمت کی ہے اور اب اس خدمت کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کرنا چاہتے ہیں، لوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہے ہمیں اس مایوسی کو دور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ’ سیاست میں طویل عرصہ خاموش رہا لیکن رابطے پھر بھی سب سے تھے، سیاسی تنہائی اب صرف کراچی یا سندھ کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ بن چکا ہے، اس سیاسی تنہائی کو دور کرنا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارک باد کیسے لے ڈوبی؟
یاد رہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد طویل عرصہ سیاست سے دور گمنامی میں رہے، تاہم اب ان کی سیاست میں واپسی ہوگئی ہے، انہوں نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان بھی کیا ہے تاہم ان کی جانب سے پارٹی کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔
جشن آزادی کے موقع پر ان کی گمنام سیاسی جماعت کی جانب سے کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، سابق گورنر سندھ ن سربراہ ے جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، مخدوم جمیل الزمان، شیر افضل مروت اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔