سیاسی مسائل عدلیہ کی طرف دھکیلے جانے سے آئینی بحران جنم لے رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل عدلیہ کی طرف دھکیلے جانے سے آئینی بحران جنم لے رہا ہے۔

کراچی میں تاجروں کے وفد سے ویڈیولنک کے زریعے بات چیت کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ وہ میری پہچان پاکستان کے پلیٹ فارم پرلوگوں کو جوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا پاکستان آنے اور نئی پارٹی بنانے کا اعلان

’سیاسی عدم استحکام کے باعث معیشت، گورننس کا براحال ہے، سیاسی مسائل عدلیہ کی طرف دھکیلے جانے سے آئینی بحران جنم لے رہا ہے، عوام کے جذبات کو فوج کے خلاف اکسانا ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔‘

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ آئی پی پیزکے پیچھے حکومت میں رہنے و الے کچھ افراد کے مفادات ہیں اور اس معاملے پر حکومت بے حسی، نااہلی اور ذاتی مفادات کا تاثر دیتی ہے، آئی پی پیزمعاہدوں کا پرفارمنس آڈٹ کروایا جائے، متبادل صاف اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی ضرورت ہے تاکہ آئی پی پیز پر انحصار کم ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارک باد کیسے لے ڈوبی؟

تاجروں کے وفد میں چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر اور دیگر شامل تھے تاجروں نے ڈاکٹرعشرت العباد کی سیاست میں واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے دور میں سیکیورٹی کے مسائل حل کیے، گیس وبجلی کی فراہمی ممکن بنائی تھی اور کاروبار دوست ماحول بنا کر ملکی معیشت میں حصہ ڈالاتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبال کی دنیا کا سنہری باب بند ہونے کے قریب، کرسٹینا رونالڈو نے اہم فیصلہ سنا دیا

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں