چہلم امام حسینؓ پر پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق چہلم امام حسینؓ پر جلوس اور مجالس والے علاقوں میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 10 اضلاع میں مجالس کے مقامات پر صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی
پنجاب میں راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر اور میانوالی، گجرات، گوجرانولہ، چکوال، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ب موبائل سروس جزوی طور پر بند ہوگی، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عاشورہ: خیبر پختونخوا میں موبائل فون سروس کہاں کہاں بند ہوں گی؟
محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھی لکھا ہے۔