پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے 7 رکنی کمیٹی کی تشکیل،اسحاق ڈار چیئرمین ہونگے

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی ترقی کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی نے ملکی معیشت کو کیا دیا اور مستقبل میں کیا امکانات ہیں؟

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک کی خود انحصاری پر مبنی معاشی ترقی کے منصوبے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو 7 رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، دیگر اراکین میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر مملکت ریونیو و توانائی علی پرویز ملک بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کوآڈینیٹر بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

معاشی کمیٹی برطانوی ماہر معیشت اسٹیفن ڈرکن کے تجویز کردہ معاشی پلان کا جائزہ لے گی، کمیٹی معاشی پلان کے مسودے اور مختلف شعبوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آہنی عزم ہے یو اے ای کے ساتھ مل کر پاکستان کی معیشت تبدیل کر دوں گا، وزیر اعظم پاکستان

برطانوی معیشت دان بھی اسٹیفن ڈرکن بھی کمیٹی کو اپنے رائے دیں گے، کمیٹی مزید ارکان کا تقرر کر سکے گی، کمیٹی کا سیکریٹریٹ خزانہ ڈویژن میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟