سٹریٹ فوڈ کسی بھی شہر اور ملک کی پہچان ہوتے ہیں اور انڈین سٹریٹ فوڈ خاص طور پر اپنے منفرد ذائقوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ لیکن حالیہ چند برسوں میں انڈیا میں کھانے پینے والی اشیاء کے ساتھ غیر معمولی تجربات کیے گئے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل بھی ہو گئے۔
ان میں ڈیزل والے پراٹھے اور پیسپی والی چائے بھی شامل ہیں جنہیں عوام کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان عجیب و غریب پکوانوں پر سوالیہ نشان بھی اٹھائے گئے۔
اب سوشل میڈیا پر انڈیا کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پکوڑہ فروش کو آئس کریم کے پکوڑے بناتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، کسی نے اسے مضرِ صحت قرار دیا تو کسی نے سوال کیا کہ اس ڈش کا نام کیا ہو گا۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آئس پکوڑے کی اس ریسیپی کے بعد اس سیارے کو چھوڑنے کا وقت ہو گیا ہے۔
Time to leave this planet pic.twitter.com/O4FYkGugnx
— desi mojito 🇮🇳 (@desimojito) August 20, 2024
ایک ایکس صارف لکھتی ہیں کہ وہ اس آئس کریم پکوڑہ کے ذائقہ کے بارے میں متجسس ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی نے یہ ڈش ٹرائی کی ہے۔
Im curious on the taste…did anyone have tried this? https://t.co/reDILIWejX
— Nox Orphee ⚰️ | NEXAS | Vtuber (@Nox_Orphee) August 21, 2024
دینو نامی صارف نے آئس کریم پکوڑہ کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت ہو گیا اب کھانے پر تجربات کرنا بند کر دیں۔
enough 🛑plz stop these food experiments now 😭😭😭 https://t.co/9LdskL7PF0
— Dinu✨ (@dinukshi_nagma) August 20, 2024
آئس کریم پکوڑوں کی ویڈیو پر ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ گرمیوں کے روزوں میں ایسے پکوڑے بنانے چاہیئں۔
Garmi k roze mein aise pakode banne chahiye. https://t.co/yJhR6Lgd8C
— i. (@chaiaddict08) August 20, 2024
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی سوشل میڈیا پر انڈیا کے شہر چندی گڑھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جہاں ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر ڈیزل میں پراٹھے بنائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں چائے بنانے والے کو چائے میں پیپسی ڈالتے ہوئے دیکھا گیا جس پر صارفین نے خوب تنقید کی تھی۔