بھارتی شہر امبرناتھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بیٹے نے اپنے باپ کو جان سے مارنے کی کوشش کی اور اس کوشش میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ بیٹے ستیش نے اپنی گاڑی سڑک پر کھڑی ٹویوٹا فارچیونر سے ٹکرا دی جس میں اس کے والد 61 سالہ بیندیشور شرما موجود تھے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کالے رنگ کی سفاری نے سفید رنگ کی فارچیونر گاڑی کو پیچھے سے ٹکرانے کے بعد یوٹرن لیا اور پھر سامنے سے آکر دوبارہ گاڑی کو ٹکر ماری جس سے سڑک پر کھڑے افراد بھی متاثر ہوئے اور گاڑی کے ساتھ کئی میٹر تک گھسیٹے گئے۔
اس حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد بھی شامل ہیں جو افراتفری کے دوران گاڑی سے ٹکرائے گئے۔ ان میں سے 2 اسپتال میں زندگی اور مود کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم ستیش کو باپ کو مارنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔
Video: Tata Harrier Rams Fortuner Twice In Thane Road Rage, Child Screams https://t.co/LQvEvh0NLQ pic.twitter.com/ytL0fwLFkP
— NDTV (@ndtv) August 20, 2024
بھارتی صحافی سنہیا موردانی لکھتی ہیں کہ انہیں قانون کا کوئی خوف نہیں ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو دیکھتے ہوئے سمجھ آتا ہے کہ تربیت کی کتنی اہمیت ہوتی ہے۔
Road Rage taken to the next level! Ambernath. Maharashtra
Absolutely no fear of law
That is why anger management and meditation, mindfulness is important pic.twitter.com/49Eb5KIPLP
— Sneha Mordani (@snehamordani) August 20, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ مرد ہی مردوں کے بدترین دشمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاگل پن کی انتہا ہے کیونکہ گاڑی میں بچے بھی موجود تھے لیکن کسی چیز کا خیال نہیں کیا گیا۔
Men are men's own worst enemies.
There were children in the car. Insanity. https://t.co/irpPwx01bu pic.twitter.com/uJ9uFu5RSn
— Shanteehee (@shanteehee) August 21, 2024