کراچی: بجلی بل میں میونسپل ٹیکس لگانے پر شہری کا انوکھا احتجاج

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں بجلی کے زیادہ بلوں کے ستائے عوام سراپا احتجاج ہیں، حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ تو کررہی ہیں لیکن سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں بجلی کا بل گھر کے کرائے سے زیادہ آرہا ہے جس کے باعث عوام پریشان ہیں۔

کراچی میں ایک صارف نے بل میں میونسپل ٹیکس لگانے پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا، بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی

شہری نے کچرے کی بالٹی گھر سے اٹھا کر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پھینک دی اور اپنے غصے کا اظہار کیا۔

شہری نے کہاکہ کے الیکٹرک بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز کے نام پر 400 روپے وصول کررہا ہے۔

شہری نے کہاکہ میں نے کے الیکٹرک کے نمائندوں سے جاکر پوچھا کہ کیا کچرا دفتر کے باہر ڈال دوں تو انہوں نے کہاکہ اگر کچرا یہاں پھینکنا چاہتے ہیں تو پھینک دیں۔

شہری نے احتجاجاً کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر کچرے کی بالٹی پھینکتے ہوئے غصے کا اظہار کیاکہ جو بل لے رہے ہیں وہ اب کچرا بھی اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب نے اپنے وسائل سے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا، دوسرے صوبے بھی بسم اللہ کریں، وزیراعظم

انہوں نے کچرے کی بالٹی کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پھیکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں، درآمدات میں اضافہ برآمدات پر بھاری

آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟