پاکستان میں پیٹرول اسٹیشن پر دھوکا دہی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے انٹرنیٹ پر اس ضمن میں بے تحاشہ واقعات سامنے آئے ہیں جس میں سیکیورٹی کیمروں کی موجودگی کے باوجود پٹرول پمپ پر عوام کو لوٹا جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا ایک ملازم موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈالتے وقت مشین کو چھیڑتا ہے لیکن جیسے ہی اسے ویڈیو بننے کا علم ہوتا ہے تو وہ مشین سے اپنا ہاتھ فوری طور پر اٹھا لیتا ہے اور ساتھ کھڑے ملازم کو اشارہ کرتا ہے کہ اس کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔
اسد ملک نامی صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پیٹرول ڈلواتے وقت احتیاط کریں اور اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔
زیادہ کچھ نہیں بس پیٹرول ڈلواتے ہوئے
احتیاط کریں اور اپنی انکھیں کھلی رکھیں۔ pic.twitter.com/1zVIkLOvZu— Asad Malik (@asadmaliklive) August 25, 2024
ایک صارف نے اس واقعہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ چوری، بے ایمانی اور 2 نمبری ہمارا قومی کلچر بن چکی ہے۔
چوری بے ایمانی اور دونمبری ہمارا نیشنل کلچر ھے https://t.co/4HpXbOGtUr
— ⛎anan ⚠ (@Hananmar29) August 26, 2024
سمیرا گل لکھتی ہیں کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے ان ملازمین کو پیٹرول کی بچت کے لیے ہیرا پھیری کرنے کا کیا فائدہ ہو گا کیونکہ ان کو تنخواہ تو اتنی ہی ملے گی لیکن اس جرم کے بدلے یہ جہنم خرید رہے ہیں۔
کام کرنے والے کو کیا فائدہ اس کو تو اتنی ہی تنخواہ ملنی ہے اس کے بدلے جہنم خرید رہے ہیں
— Sumaira gul (@sumairaGul7) August 25, 2024
ایک صارف نے سوال کیا کہ اس کے علاوہ پیٹرول پمپس والے کن کن طریقوں سے فراڈ کرتے ہیں اور ایسا کون سا طریقہ اپنایا جائے کہ پیٹرول پورا ملے لیکن کوئی پیٹرول پمپ والا فراڈ نہ کر سکے۔
اس کے علاوہ کون کون سا طریقہ کرتے ہیں پمپس والے فراڈ کے لیے؟؟؟ایسا کیا کرنا چاہیے کے پیٹرول پورا ملے کوئی فراڈ نہ کر سکے
— Saddam Hussain (@SaddamH88241183) August 26, 2024
صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ورکرز خود مزدور اور غریب طبقے سے ہی تعلق رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود غریب عوام کا استحصال کرنے سے باز نہیں آتے۔