ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے کاروبار کی تشہیر کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاک نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے لیے نیا اشتہاری فیچر متعارف کرا دیا ہے، اس نئے اقدام کے تحت پاکستان میں سیلف سروس اشتہاری حل لانچ کیا گیا ہے، جس کا مقصد ایس ایم بیز کو اپنی برانڈ گروتھ بڑھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے کاروبار ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، نئے صارفین تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی مارکیٹنگ مہمات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم استعمال میں آسان اور کم لاگت ہے، جس کے ذریعے مقامی کاروباری افراد، گھریلو برانڈز اور ابھرتے ہوئے کاروبار صارفین سے براہ راست جڑ سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک کا مؤقف

ٹک ٹاک کی گلوبل بزنس سلوشنز ٹیم کے مطابق پاکستان کے چھوٹے کاروبار خطے کے تخلیقی ترین کاروباروں میں شمار ہوتے ہیں اور یہ نیا فیچر ان کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ ٹک ٹاک کے مطابق اس پلیٹ فارم پر برانڈز بامعنی مواد تخلیق کر کے کمیونٹیز سے جڑ سکتے ہیں اور اپنی کہانی مؤثر انداز میں پیش کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سورا 2 ریلیز: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم

یہ فیچر ٹک ٹاک کے اس جاری منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت مقامی کاروباری مالکان کو مختلف اقدامات کے ذریعے سپورٹ کیا جارہا ہے، جن میں گرو ود ٹک ٹاک ماسٹرکلاس بھی شامل ہے۔ مقصد یہ ہے کہ کاروبار ڈیجیٹل دنیا میں خود کو مضبوط بنا سکیں۔

صارفین کے رجحانات

حالیہ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 73 فیصد ٹک ٹاک صارفین نے بتایا کہ انہوں نے اشتہارات کے ذریعے نئی مصنوعات کے بارے میں جانا، جبکہ 78 فیصد صارفین نے پلیٹ فارم پر نئی برانڈز دریافت کیں۔

ایڈز منیجر کیسے کام کرتا ہے

ٹک ٹاک کا سیلف سروس ایڈز منیجر ہر سائز کے کاروبار کو اشتہارات بنانے، بجٹ منظم کرنے اور کارکردگی کو ٹریک کرنے کی سہولت دیتا ہے، وہ بھی بغیر کسی خصوصی مہارت کے۔ بڑھتے ہوئے آن لائن شاپنگ رجحان کے پیش نظر یہ ٹولز پاکستانی کاروباروں کو مقامی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی موجودگی بڑھانے میں مدد دیں گے۔

ٹک ٹاک ایڈز منیجر کی نمایاں خصوصیات

تخلیقی ٹولز

کاروبار اپنی برانڈ کہانی کو مؤثر اور حقیقی انداز میں پیش کرسکتے ہیں۔

لچکدار بجٹ

اشتہارات کے لیے بجٹ کو کسی بھی وقت ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے اور استعمال کا طریقہ کار نہایت آسان ہے۔

اسمارٹ ٹارگٹنگ

جدید ٹارگٹنگ سسٹم کے ذریعے نئے صارفین تک رسائی اور کسٹمر انگیجمنٹ میں اضافہ ممکن ہے۔

ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے نئے مواقع کھولنے کی امید رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں