بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 21 دہشتگرد ہلاک، 14 جوان شہید

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ اس دوران 14 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ 25 اور 26 اگست کی رات کو دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں، مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دشمن قوتوں کی ایما پر دہشتگردی کی ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ اضلاع میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع موسیٰ خیل میں دہشتگردوں نے عام علاقے راڑہ شام میں ایک بس کو روکا اور بلوچستان میں محنت مزدوری کرنے والے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا اور 21 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 10 جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں ان گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں کے لیے اکسانے والوں، مجرموں، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کی گئی دہشتگردانہ کارروائیوں میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں موسیٰ خیل میں 23 افراد کا لرزہ خیز قتل، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ جبکہ دیگر افراد مختلف حملوں میں مارے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ کی درخواستیں، پی ایم ڈی سی اور دیگر سے جواب طلب

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں