وفاقی کابینہ کی ہدایت پر وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی سے اثاثوں، شہریت اور وفاداری کے سرٹیفکیٹ طلب کرلیے گئے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی سے مطلوبہ سرٹیفکیٹ طلب کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن بورڈ اراکین میں 3 خواتین کا اضافہ کردیا
کابینہ ڈویژن نے کہا ہے کہ مشیر اور معاونین خصوصی پاکستان سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ جمع کروائیں، مشیر اور معاونین خصوصی پاکستان کے آئین کا تحفظ کرنے کے پابند ہوں گے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق مشیر اور معاونین خصوصی حکومتی امور میں ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت سمیت اہم منصوبوں کی منظوری دیدی
کابینہ ڈویژن نے کہا ہے کہ مشیراورمعاونین خصوصی حکومتی معاملات کی تفصیلات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے، غلط معلومات اور سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزی پر فوجداری کارروائی ہوگی۔