ملک کی خاطر اپنی سیاست قربان کی، اب پاکستانی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوست ممالک سے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں، تمام وزرا اور متعلقہ ادارے مجوزہ منصوبوں پر پیشرفت کو تیز بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں شہباز شریف نے بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں معیشت کی بحالی کے لیے نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات و قیمتی پتھروں اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، ان شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، گزشتہ دور حکومت میں ملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی۔

موڈیز کی جانب سے ریٹنگ میں بہتری معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کا اعتراف ہے

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے پاکستانی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا، معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی جانب سے قومی مفادات کو سیاسی مصلحتوں پر ترجیح دینے کی پالیسی کے مثبت اثرات اب معیشت پر نظر آنے لگے ہیں، موڈیز کی جانب سے پاکستان کو سی اے اے ٹو ریٹنگ دیے جانا حکومت کی معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ امید ہے کہ معیشت اسی رفتار سے مثبت سمت میں آگے بڑھتی رہے گی، اس اہم پیشرفت اور معیشت کی مجموعی بہتر صورت حال کے حوالے سے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، دوست ممالک سے ملک کے مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار حکومت کی کاروبار و سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں موڈیز کی درجہ بندی میں پاکستان پہلے سے بہتر پوزیشن پر آگیا

وزیراعظم نے کہاکہ دوست ممالک سے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں، تمام وزرا اور متعلقہ ادارے مجوزہ منصوبوں پر پیشرفت کو تیز بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات و قیمتی پتھروں اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، ان شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم کو سرمایہ کاری کے معاہدوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

اجلاس میں وزیراعظم کو عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کی پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری، مختلف شعبوں میں دوست ممالک سے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر پیشرفت اور جاری منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی

وزیراعظم نے تمام منصوبوں میں شفافیت کے عنصر کو کلیدی اہمیت دینے کے ساتھ ساتھ ان کے نفاذ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا جام کمال خان، احد چیمہ، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ