سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پاکستانی شخص چلتے ہوئے ٹرک پرچارپائی کو جھولا بنا کر ، لیٹے ہوئے جھولا جھول رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح چارپائی کے کونوں کو موٹے رسوں اور پھر اسے ٹرک کے کناروں کے ساتھ زور سے باندھا گیا ہے۔ آس پاس کے ماحول سے بے نیاز یہ شخص جھولا نما چارپائی پر لیٹا ہوا ایک ہاتھ سے فون استعمال کر رہا ہے جبکہ اس کے دوسرے ہاتھ میں کھانے کی کوئی چیز پکڑی ہوئی ہے جس سے وہ لطف اندوز ہو رہا ہے۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، کسی کا کہنا ہے کہ یہ جھولا بہت خطرناک ہو سکتا ہے جبکہ کوئی مذکورہ شخص کے اس آئیڈیا کی تعریف کرتا نظر آیا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خدانخواستہ اگر رسی ٹوٹ گئی تو یہ بہت زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ ایسا کام صرف پاکستانی ہی کر سکتے ہیں۔
ایک بھارتی صارف نے چلتے ٹرک پر جھولا جھولتے ہوئے شخص پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایسے ہی حال میں ہے کہ قرضہ لو اور سکون کرو جبکہ ایک شخص کا کہنا تھا کہ جو چیز میسر ہے اس کو بہتر بنا کر زندگی کا لطف اٹھائیں کیونکہ زندگی بہت چھوٹی ہے۔
کئی صارفین ویڈیو پر تبصرہ کرتے نظر آئے کہ وہ بھی ایسے جھولے کا لفط اٹھانا چاہتے ہیں لیکن نہ ان کے پاس ٹرک ہے اور نہ وہ جانتے ہیں کہ رسیوں کو ٹرک کے ساتھ کیسے باندھا جا سکتا ہے۔