صدر مملکت آصف علی زرداری کا خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تشدد کی مختلف صورتوں کا سامنا کرنے والی دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آج خواتین کے حقوق کے تحفظ، انہیں محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے اور تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ خواتین کو تعلیم اور ہنر کی فراہمی اور ان کی مالی خود مختاری یقینی بنانا ہوگی۔

صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کے حقوق بارے شعور بیدار کرنا اور تشدد کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ تشدد سے عالمی سطح پر ہر 3 میں سے ایک خاتون متاثر ہوتی ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے فوری اور اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو بشریٰ انصاری کا اہم مشورہ

ان کا کہنا تھا کہ تشدد سے ہر سال ہزاروں خواتین اپنی جانیں کھو بیٹھتی ہیں۔ خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے حکمت ِعملی، نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی۔ پاکستان خواتین کے خلاف تشدد کے مسئلے کے حل کے لیے پُر عزم ہے۔ سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں۔شہید بینظیر بھٹو نے معاشی آزادی، سماجی مساوات اور تعلیم ِ نسواں پر زور دیا۔

صدر نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو خواتین کے استحصال، بدسلوکی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے کی خواہاں تھیں۔ خوشی ہے کہ پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے بامعنی کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستان میں خواتین کو جنسی تشدد اور کام کی جگہ پر ہراسیت سے بچانے کے لیے قوانین بنائے گئے ہیں۔ اجتماعی کوششوں سے خواتین کے لیے تشدد سے پاک اور محفوظ تر ماحول تشکیل دے سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘