پاکستان میں مقرر ہونے والے ترکیہ کے نئے سفیر کون ہیں؟

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ نے پاکستان کے لیے نے سفیر کی تقرری کردی، سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ نے عرفان نذیر اوگلو کو اسلام آباد میں نیا سفیر تعینات کردیا ہے، عرفان نذیر اوگلو ڈاکٹر مہمت پاجاچی کی جگہ لیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے نیے سفیر رواں ماہ کے آخر تک نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اسلام آباد پہنچ گے، اس دوران ستمبر کے آخر تک ڈاکٹر مہمت پاجاچی جدہ پہنچ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مہمت پاجاچی نے اسلام آباد میں الوداعی تقریبات و ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، سبکدوش ہونے والے ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجاچی اسلامی تعاون تنظیم ہیڈ کواٹرز میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے ڈاکٹر مہمت باجاچی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے قریبی ساتھی اور مسلم اسکالر ہیں، ڈاکٹر مہمت باجاچی کو اسلامی تعاون تنظیم کا اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔

خیال رہے نو تقرر شدہ ترکیہ سفیرعرفان نذیر اوگلو انقرہ میں ترک دفتر خارجہ میں سپورٹ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟