بلوچستان میں کسی بلوچ نے نہیں، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو قتل کیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ ماہ جو دہشتگردی کے واقعہ ہوا، اس میں کسی بلوچ نے نہیں بلکہ دہشتگردوں نے معصوم پاکستانی شہریوں کو بسوں سے اتار کر قتل کیا۔

کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد آسان ہدف تلاش کرتے ہیں اور معصوم شہریوں کو بسوں سے اتار کر بیدردی سے شہید کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی: صوبے میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور

بلوچ ہمیشہ سے جنگیں لڑتے آرہے ہیں، ان کی جنگیں روایات اور اقدار کے لیے ہوتی تھیں، لیکن اب جو رہا ہے یہ بلوچ قوم کے نام پر ضرور کیا جارہا ہے لیکن اس کا تعلق بلوچ قوم سے نہیں ہے، یہ کسی بلوچ نے کسی پشتون یا پنجابی کو نہیں مارا، یہ دہشتگردوں نے بسوں سے اتار کر بیدردی سے قتل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نوجوان طلبا کو پڑھنے کے لیے ہاورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹی بھیج رہی ہے اور بشیر زیب انہیں خودکش بنارہے ہیں، یہ فیصلہ بلوچ قوم نے کرنا ہے کہ کون ان کی زیادہ خدمت کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 21 دہشتگرد ہلاک، 14 جوان شہید

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم اپنی خدمت جاری رکھیں گے، جہاں تک اس نام نہاد جنگ کی بات ہے تو اس کے خاتمے کی ذمہ داری صوبائی کابینہ پر آتی ہے اور یہ اس لڑائی کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم گورننس کے ماڈل کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک عام بلوچی جو شدید موسمی حالات اور تنگدستی برداشت کرتا ہے، اس کو سہولیات دینے کے لیے ہم سب کو محنت کرنا ہوگی، پہلے بھی سیکرٹریوں اور وزرا کو مختلف علاقوں کے دورے کرنے کے احکامات دیے تھے۔ انہوں نے ہدایات کی کہ تمام صوبائی سیکریٹریز کو روزانہ کسی نہ کسی ضلع میں ہونا چاہیے، ان دوروں سے بڑا فرق پڑتا ہے، ہم بھی خاران جارہے ہیں، دیگر وزرا بھہی ایسے ہی دورے کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیویارک میئر ظہران ممدانی فوجی اہلکار کی آخری رسومات میں نظر انداز، شدید برہمی میں گھر واپس لوٹ گئے

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا آفیسر شہید

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت، قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے، ایم کیو ایم

مریم نواز کی ہدایات پر مون سون صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی، پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

ویڈیو

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟