محمود اچکزئی مذاکرات کے معاملے پر سنجیدہ، وہ قومی ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں، رانا ثنااللہ

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے ساتھ ملاقات ہوتی رہتی ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ دوبارہ ہمارے ساتھ آئیں اور مل کر آگے چلیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محمود خان اچکزئی مذاکرات کے معاملے پر سنجیدہ ہیں اور قومی ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں۔ ’وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ سیاسی جماعتیں کم از کم بلوچستان کے مسئلے پر اکٹھی بیٹھ جائیں، کیونکہ وہاں پر حالات بہت خراب ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر ملک کا سوچیں، مذاکرات ہوں گے اور ہونے چاہییں، محمود اچکزئی

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی محمود اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دینے کی بات کرتی ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ فلاں جماعت سے بات نہیں کرنی۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ 2018 میں مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چوری کیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی، لیکن اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے جو کہا وہ ریکارڈ پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اب بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، اور اسمبلی فلور پر دعوت دے چکے ہیں، لیکن دوسری طرف سے جو جواب آیا وہ سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے حکومت کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات پر اصرار کیا، خواجہ آصف

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، پارلیمانی جمہوری سسٹم اس کے بغیر چل ہی نہیں سکتا۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ محمود اچکزئی دل سے چاہتے ہیں کہ قومی ڈائیلاگ ہو، جبکہ نواز شریف بھی کئی بار اس کا اظہار کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟