بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بسنت کے تہوار سے قبل والڈ سٹی اتھارٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تاریخی فصیل بند شہر میں خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا ہے۔

سروے کے مطابق لاہور کے فصیل بند شہر میں مجموعی طور پر 346 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، جن میں سے 183 عمارتیں ناقابلِ مرمت جبکہ 163 کو مرمت کے قابل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی 59 عمارتیں خطرناک قرار، داتا گنج بخش ٹاؤن سرفہرست

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 92 عمارتیں خالی کروا لی گئی ہیں، تاہم 254 عمارتیں تاحال آباد ہیں جو مسلسل جانی خطرے کا سبب بنی ہوئی ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق آباد عمارتوں میں سے 103 ناقابلِ مرمت جبکہ 151 مرمت کے قابل ہیں، جبکہ خالی کرائی گئی عمارتوں میں سے 80 کو مسمار کرنے اور 12 کو مرمت کے قابل قرار دیا گیا ہے۔

والڈ سٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان غیر محفوظ عمارتوں کی چھتیں بسنت کے دوران پتنگ بازی کے لیے ہرگز محفوظ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں 5 ملکوں کی مشہور عمارتوں کے ڈیزائن والے گلوبل ویلیج میں کیا ہے؟

حکام نے چھتوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، جن میں وارننگ نوٹسز آویزاں کرنا اور آگاہی بینرز لگانا شامل ہے۔

بسنت کے دوران حادثات سے بچاؤ کے لیے رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ خطرناک حصوں کو سیل کیا جائے، پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کیے جائیں اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اضافی حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز