یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن سے ملازمین کو نکالنے کا عمل شروع، سیکڑوں فارغ

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اضافی اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں، اور پہلے مرحلے میں سیکڑوں ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو نوکریوں سے نکال دیا ہے، کارپوریشن کی جانب سے سیکیورٹی کمپنی کے ساتھ گارڈز کی خدمات کا معاہدہ ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے دھرنا کس یقین دھانی پر ختم کیا؟

دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز نے سوئپرز، لوڈرز، پیکنگ لیبرز کو بھی نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ اب ان افراد کا کام ڈیلی ویجرز سے لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کارپوریشن کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجر ملازمین کو تحفظ دیا جائے گا۔

اب تک کارپوریشن کی جانب سے 500 سے زیادہ سیکیورٹی گارڈز کی خدمات کمپنی کو واپس کی گئی ہیں، جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے خلاف ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا، تاہم حکومت نے ملازمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسٹورز کو ختم نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بنیاد 1971 میں رکھی گئی، یہ ایک سرکاری ادارہ ہے، جس کے تحت ملک بھر میں 4 ہزار اسٹورز کے ذریعے عوام کو بازار سے سستی اشیائے ضروریہ فراہم کی جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے