یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے یوٹیلٹی اسٹورز ایسوسی ایشن درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار مزمل رفیق کی جانب سے آصف شہزاد ساہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ، اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کی مہلت

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار عرصہ 10 سال سے یوٹیلیٹی اسٹور کا ملازم ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے جو 2 ارب روپے منافع کما رہا ہے اور سالانہ 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ، کن اشیا میں کتنی کمی ہوئی؟

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو آئی ایم ایف کی ہدایات پر بند کیا جا رہا ہے، عدالت حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کے مراسلے کو غیر قانونی قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک حکومت کے یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کے اقدام پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp