6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر عام تعطیل؟ حکومت نے بالآخر اعلان کردیا

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر عام تعطیل کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے، جس میں کہا جارہا ہے کہ کل یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں کیا 6 ستمبر کو عام تعطیل ہے؟

وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر چلنے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے کر چھٹی کی تردید کردی ہے۔

وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، کل ملک میں چھٹی نہیں ہوگی، بلکہ تمام دفاتر کھلیں گے۔

یاد رہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان 1965 کی جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے جب پاک فوج کے جری جوانوں نے بھارت کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے شکست دی تھی، اور عزائم خاک میں ملا دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ’اے وطن تیرے صدقے اتارے گئے‘، یوم دفاع پاکستان پر نیا ترانہ جاری

کل یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وطن عزیز کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، اور اس حوالے سے سرکاری تقریبات بھی ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا، بہن مریم ریاض کا دعویٰ

ویڈیو

آف لوڈنگ سے بچنے کے لیے مسافر کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

کراچی میں پانی کا سنگین بحران

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

کالم / تجزیہ

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح