سان ڈیاگو کے سفاری پارک میں ننھے مہمان کی آمد

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی شہر سان ڈیاگو کے سفاری پارک میں سماترن شیرنی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

وائلڈ لائف الائنس کے مطابق سان ڈیاگو زو سفاری پارک میں سماتران شیرنی ’جیلین‘ نے 23 اگست کو پارک کے ٹول فیملی ٹائیگر ٹریل کی رہائش گاہ میں ایک بچے کو جنم دیا، جسے جیلین نے اپنا بھی لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سان ڈیاگو چڑیا گھر میں خطرے سے دو چار نایاب نسل کے مادہ بیئرڈز کی پیدائش

سفاری پارک کی دیکھ بھال کرنے والے حکام کے مطابق ماں اور بچے انتہائی نگہداشت میں ہیں، آئندہ کئی ہفتوں تک ان کی پوری طرح دیکھ بھال کی جائے گی۔

سان ڈیاگو سفاری پارک کی سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیزا پیٹرسن نے کہا ‘ہم سان ڈیاگو سفاری پارک میں شیر کے اس بہت ہی خاص بچے کی پیدائش پر بہت پرجوش ہیں، اس بچے کی پیدائش سے پارک میں ایک نہایت ہی اہم جینز کا اضافہ ہوا ہے، بچے کی پیدائش سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سفاری پارک میں سماتران ٹائیگرز کی جینیاتی تنوع اور صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔’

یہ بھی پڑھیں: سان ڈیاگو میں دُنیا کی سب سے چھوٹی نسل کے ہرن کی پیدائش

یاد رہے کہ دنیا میں سماتران ٹائیگر معدومیت کے دہانے پر ہیں، ایک اندازے کے مطابق صرف 400 سے 600 سماتران ٹائیگرز دنیا میں باقی رہ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp