’خدا نے آپ کو سزا دی ہے‘، بی جے پی رہنما کا ریسلر ونیش پھوگاٹ پر دھوکا دہی کا الزام

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما برج بھوشن سنگھ نے اولمپک ریسلر ونیش پھوگاٹ پر گیمز میں شرکت کے لیے دھوکا دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کو خدا نے سزا دی ہے، یہی وجہ ہے کہ اولمپکس میں کوئی میڈل نہیں جیت سکے۔

ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن نے کہا کہ ونیش پھوگاٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی کھلاڑی ایک دن میں 2وزن کے زمرے میں ٹرائل دے سکتا ہے؟ کیا وزن کے بعد ٹرائلز کو 5گھنٹے کے لیے روکا جا سکتا ہے؟ آپ نے ریسلنگ نہیں جیتی کیونکہ آپ دھوکا دے کر وہاں گئے تھے۔ جس کی خدا نے آپ کو سزا دی ہے۔

مزید پڑھیں: اولمپکس میں نااہلی سے دلبرداشتہ وینیش پھوگاٹ نے اہم فیصلہ کرلیا

بی جے پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ونیش پھوگاٹ اولمپک میں جانے کی حقدار نہیں تھی، اس نے اولمپکس میں جانے والے کسی دوسرے کھلاڑی کا حق چھینا تھا، اس لیے اس کو سزا ملی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ونیش نے اس لڑکی کی جگہ لی جس نے ٹرائلز میں اس کو شکست دی تھی، اولمپکس میں شرکت کے لیے ہنگامہ کھڑا کیا تھا، اس لیے اس کے ساتھ جو بھی ہوا وہ جائز تھا، اور یہ اس کی حقدار تھی۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو کانگرس کی سازش قرار دیا۔

بی جے پی رہنما نے یہ بھی الزام لگایا کہ بجرنگ پونیا نے بھی ٹرائلز مکمل کیے بغیر ایشین گیمز میں حصہ لیا۔ کھیل کے میدان میں ہریانہ کو ہندوستان کا تاج سمجھا جاتا ہے، اور ان کی وجہ سے ریسلنگ کی سرگرمیاں روک دی گئی تھیں۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ بجرنگ ایشین گیمز میں بغیر ٹرائل کے گئے؟

یہ بھی پڑھیں: اولمپکس سے نااہل بھارتی ریسلر وینیش پھوگاٹ کا کھیلوں کی عالمی عدالت سے رجوع

واضح رہے ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا جو پچھلے سال برج بھوشن کے خلاف پہلوانوں کے احتجاج میں سب سے آگے تھے، نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے، ایک طرف ونیش پھوگاٹ کو انتخابات کے لیے میدان میں اتارا گیا ہے اور دوسری طرف پونیا کو آل انڈیا کسان کانگریس کا ورکنگ چیئرمین مقرر کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ