اٹک: دوستوں نے زیادتی کے بعد دوست کو قتل کردیا

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹک میں نویں جماعت کے طالبعلم کو اس کے دوستوں نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا اور لاش ڈیم میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق طالبعلم محمد ہاشم عباس کو اس کے دوستوں نے زیادتی کے بعد پانی میں ڈبو کر قتل کیا۔

مقتول کے والد نے بتایا کہ صبح اپنے بیٹے کو اسکول کے اسٹاپ پر چھوڑا اور جب وہ چھٹی کے بعد واپس گھر نہیں آیا تو اس کی تلاش شروع کر دی۔ جب معلومات لیں تو پتا چلا کہ ہاشم اپنے دوستوں حمزہ اور ذیشان کے ساتھ گھر چلا گیا ہے۔

پھر دونوں بچوں نے بتایا کہ ہم نے ہاشم کو آپ کے گھر کے پاس اتار دیا تھا۔ حمزہ اور ذیشان بھی ہمارے ساتھ مل کر ہاشم کو تلاش کرتے رہے، میں نے اسی دوران ون فائیو پر کال کرکے بچے کی گمشدگی کی اطلاع بھی کر دی۔

مزید پڑھیں:گجرانوالہ: اسکول طالبات سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار، ویڈیوز برآمد

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب ہم نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو معاملہ مشکوک تھا، حمزہ اور ذیشان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی تو انہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ ہاشم کو قتل کرکے لاش ڈیم میں پھینک دی اور اس کے کپڑے اور جوتے بھی اس کے بیگ میں ڈال کر بہا دیے۔

پولیس نے گرفتار بچوں کی نشاندہی پر ہاشم کی لاش ڈیم سے نکالنے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کروایا تو پتا چلا کہ ہاشم کو قتل کرنے سے پہلے اس کا گینگ ریپ کیا گیا ہے اور پھر شواہد مٹانے کے لیے اسے قتل کرکے لاش ڈیم میں پھینک دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا