پاکستان تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کے بارے میں متضاد دعوے، کیا پی ٹی آئی پاور شو کر پائے گی؟

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سنگجانی کے مقام پرجلسہ عام میں کارکنوں اور عوام کی شرکت کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں، تحریک انصاف اسے ایک کامیاب پاور شو جبکہ میڈیا، اپوزیشن اور غیر جانبدار حلقے جلسہ کو بری طرح ناکام قراردے رہے ہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیوپوسٹس سامنے آئی ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف کے سنگجانی کے جلسہ عام کی فوٹیج دکھائی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی فوٹیج میں گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کو جلسہ گاہ کی جانب آتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم اس ویڈیو میں جلسہ گاہ کو نہیں دکھایا گیا۔

سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل! pic.twitter.com/HnfinLjUcL

اس ویڈیو میں گاڑیوں کے قافلہ کا سڑک کے کنارے کھڑے کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا جا رہا ہے، ان ویڈیوز کے بارے میں صارفین کا کہنا ہے کہ یہ جعلی اور پرانی ویڈیوز ہیں جنہیں پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پرشیئرکیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پرآزاد اورغیرجانبدارصارفین کی جانب سے بھی ویڈیو شیئرکی جا رہی ہیں، جن میں شام 4 بجے تک کے فوٹیج دکھائے جا رہے ہیں۔

ڈرون کیمروں سے لی گئی فوٹیج میں شام 4 بجے تک کے جلسہ عام کے مناظردکھائے گئے ہیں جن میں دکھا جا سکتا ہے کہ جلسہ گاہ ابھی تک خالی ہے اور اس میں محدود پیمانے پر ہی شرکا نظر آ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرحسن ایوب خان نامی ایک صارف نے ڈرون کیمرے کی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ، تازہ ترین مناظر نے تحریک انصاف کی مقبولیت کی حقیقت کھول کررکھ دی ہے کیونکہ  پنجاب سے تحریک انصاف کے جلسے میں صرف ٹوکن شمولیت کی گئی ہے ۔

وہ لکھتے ہیں کہ اب علی امین گنڈا پور ہی اس جلسے کی فیس سیونگ کی آخری امید بچے ہیں۔

 ایک اور صارف ڈاکٹر فرحان ورک نے لائیو فوٹیج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم عوام سے بچ کیوں چھپا رہی ہے، پرانی ویڈیوز شیئر کرنے کی بجائے عوام کو جلسہ گاہ دکھاؤ۔

وہ لکھتے ہیں کہ، ہم دکھاتے ہیں عوام کو لائیو سنگجانی جلسہ گاہ کے مناظر۔

ادھرخاتون اینکر غریدہ فاروقی نے بھی ڈرون کیمرے سے لی گئی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ پی ٹی آئی سنگجائی جلسہ گاہ کی ڈرون ویڈیو شام 4 بجے کی، حقیقت خود دیکھ لیجیئے کہ کتنے لوگ جلسے کے لیے موجود ہیں۔

وہ لکھتی ہیں: جلسہ تو ختم شد، عمران خان ختم شد۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp