خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج، تحریری  فیصلہ جاری

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمےمیں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

آمنہ عروج مقدمے میں نامزد ہیں اور مقدمے میں ایک کلیدی کردار بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں نئی پیشرفت، آمنہ عروج کی میڈیکل رپورٹ کیا کہتی ہے؟

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ مدعی کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزمہ کا موبائل فون قبضے میں لیا گیا اور تفتیش میں بتایا گیا کہ ملزمہ موبائل نمبر سے رابطے میں تھیں۔

مزید پڑھیے: نازیبا ویڈیوز سامنے آنے کے بعد خلیل الرحمان قمر کی زندگی کتنی متاثر ہوئی؟

عدالتی فیصلے میں تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا آمنہ عروج نے 50 ہزار روپے کی رقم بھی وصول کی اور ان کا ہنی ٹریپ میں اہم کردار ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp