لاہور میں دن دیہاڑے کینال روڈ پر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کی تصاویر سامنے آگئیں۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے کہا ہے کہ پولیس شوٹر تک پہنچ گئی ہے، لیکن تصاویر لیک ہونے کے باعث شوٹر کو گرفتار نہیں کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں لاہور میں قتل ہونے والا جاوید بٹ کون، کیا گوگی اور طیفی بٹ کو پہلی بار کوئی جھٹکا لگا؟
انہوں نے کہاکہ جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کی عمر 60 سے 65 سال ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملزم نے سبز رنگ کے چیک والی شرٹ پہن رکھی تھی، ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سوار شوٹر کی سفید داڑھی ہے۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق شوٹر موٹر سائیکل کینال روڈ پر کھڑی کرکے رکشے میں سوار ہوا، اور پھر رکشے سے اترتے ہی جاوید بٹ کی گاڑی کے قریب آکر فائرنگ کردی، جسے واردات کے بعد مال روڈ پر دیکھا بھی گیا۔
انہوں نے کہاکہ واردات میں استعمال ہونے والے رکشے کی تلاش جاری ہے، رکشہ ڈرائیور کے ذریعے شوٹرتک پہنچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں امیر بالاج ٹیپو ٹرکاں والا کون تھا ؟
واضح رہے کہ پیر 2 ستمبر کو کینال روڈ پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ جاں بحق ہو گیا تھا۔