ریلوے کے گیٹ کیپر نے جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سے لاہور جانی والی شالیمار ایکسپریس کو ریلوے کے ملازم نے بڑے حادثے سے کیسے بچایا؟ اس کی تفصیلات سامنے آمنے آگئی ہیں جس پر ہر کوئی محکمہ کے ملازم کو شاباش دے رہا ہے۔

محکمہ ریلوے کے گیٹ کیپر نے جب دیکھا کہ تالپور پھاٹک پر ریت سے بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا ہے تو اس نے جان کی پرواہ کیے بغیر سرخ جھنڈی اٹھاتے ہوئے دوڑ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کو حادثہ، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

’مدد علی 5 منٹ تک ٹریک پر دوڑتا رہا اور آوازیں لگاتا رہا کہ ہٹ جاؤ، روکو، ٹرین روکو۔ لوگ اسے روکتے رہے مگر وہ نہ رکا، ٹرین ڈرائیور نے جب اسے دیکھا تو رفتار کم کردی جس سے شالیمار ایکسپریس ایک بڑے حادثے سے بچ گئی‘۔

ٹرین کو بڑے حادثے سے بچانے والے ملازم مدد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان دے کر بھی ٹرین میں سوار قیمتی جانوں کو بچانا تھا کیونکہ یہ میرا فرض ہے اور اسی سے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی

واضح رہے کہ جمعہ 6 ستمبر کو تالپور ریلوے پھاٹک پر ریت سے بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا تھا، جس کے باعث ٹرین کو حادثہ پیش آسکتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی خدشات کے باوجود یوکرین کا امریکی امن منصوبے پر آمادگی کا اظہار

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان