گنڈاپور کے نازیبا القابات: صحافیوں کا واک آؤٹ اور ایوان واپسی

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علی امین گنڈاپور کے نازیبا القابات پر صحافیوں کا کے پی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا تاہم وزرا کے منانے پر دوبارہ ایوان میں بیٹھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے تقریر میں نازیبا الفاظ استعمال کیے، بیرسٹر سیف کا اعتراف

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی 8 ستمبر کے جلسے میں صحافیوں کو نازیبا القابات سے نوازنے پر منگل کو صحافیوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا موبائل 8 گھنٹے تک کیوں بند رہا؟

صحافیوں نے پریس گیلری سے اٹھ کر اسمبلی ہال کے سامنے وزیراعلی کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے بارے میں استعمال کیے گئے نامناسب الفاظ واپس لے کر ان سے معافی مانگیں۔

اس دوران صحافیوں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل ورکنگ جرنلسٹس کی توہین کسی صورت قابل برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لے لیا گیا، بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اسلام آباد سے گرفتار

بعد ازاں صوبائی وزرا مینا خان آفریدی، قاسم علی خان، ظاہر شاہ طور و دیگر صحافیوں  کو منانے ایوان سے باہر پہنچ گئے۔ صوبائی وزرا کی یقین دہانی پر صحافیوں نے بائیکاٹ ختم کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp