علی امین گنڈاپور نے تقریر میں نازیبا الفاظ استعمال کیے، بیرسٹر سیف کا اعتراف

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ نے تقریر میں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے، ان کو ایسی تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا  کہ علی امین گنڈاپور کو تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ تجربے سے سیکھتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اس پر معذرت کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی پی ٹی آئی کے جلسے میں ہونے والی گفتگو کی مذمت، اتحادیوں کا قائد ایوان پر اظہار اعتماد

مشیر اطلاعات نے کہا کہ رات گئے علی امین گنڈاپور سے رابطہ ہوا لیکن تفصیل سے بات نہیں ہو سکی۔ رات کو وضاحت کردی تھی کہ ان کے ساتھ 2 افراد تھے ان کے بھی فون بند تھے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جمہوری حقوق نہ دیے جائیں تو پھر جلسوں میں تقریر جذباتی انداز میں ہوتی ہے، کارکنوں کے جذبات کو کنٹرول کرنےکے لیے لیڈر کا تقریر کرنا پولیٹیکل گروپ ڈائنامکس ہوتی ہیں، تقریر میں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے 2 ہفتے کی ڈیڈلائن دیتا ہوں، علی امین گنڈا پور کا جلسہ عام سے خطاب

انہوں نے مزید کہا کہ اگر قابل اعتراض الفاظ ادا ہوئے بھی ہیں تو اس کے لیے قوانین موجود ہیں، ڈیفامیشن لا اور دیگر قوانین ہیں اس کے تحت کارروائی کرلیں، یہ نہ کریں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہوتے ہی ایم این ایز کو پکڑنا شروع کر دیا، ایسا ماحول بنادیا جیسےخدانخواستہ کسی غیر ملکی فوج نے حملہ کر دیا۔

یاد رہے کہ سنگجانی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کارکن تیار رہیں، این او سی ہو یا نہ ہو، اگلا جلسہ لاہور میں ہوگا۔

انہوں نے کہا’ مریم نواز! میں آرہا ہوں، اگر مینار پاکستان میں اجازت ہوگی تو ٹھیک ہے ورنہ وہ پٹھانوں کا اصول ہے کہ ہم ڈھول بھی لے کے آتے ہیں اور بارات بھی لے کے آتے ہیں، میڈیٹ چورو پنگا مت لینا، اگر پنگا لیا تو تمہارا وہ حال کریں گے کہ تم بنگلہ دیش بھول جاؤ گے، تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گرو ارجن دیو جی کے 420ویں یوم شہادت کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ، بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

بالوں کے جھڑنے کا خاتمہ ممکن، نئی سائنسی پیشرفت نے امید جگا دی

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟