بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد کی خودکشی یا حادثہ؟

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے عمارت کی چھٹی منزل سے لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد نے 11 ستمبر کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تاہم ملائکہ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک حادثہ تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ملائکہ اروڑا کے والد نے انتہائی قدم اٹھایا تو اُس وقت اداکارہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔ خودکشی کی خبر ملتے ہی وہ اپنے دیگر اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان کے ہمراہ اپنے والد کی رہائش گاہ پر پہنچیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حکام ابھی تک خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑہ کی عمر جب 11 سال تھی تو ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔  فلم فیئر کو دیے گئے ایک ماضی کے انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے والدین کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

ملائکہ کا کہنا تھا کہ ان کی پرورش کی ذمہ داری والدہ کی تھی اور بچپن بہت اچھا گزرا لیکن یہ آسان نہیں تھا اور مشکل وقت آپ کو اہم سبق بھی سکھاتا ہے۔ ملائکہ کا کہنا تھا کہ وہ آزاد ہیں اور اپنی آزادی کی قدر کرتی ہیں ار اپنی شرائط پر زندگی بسر کرتی ہیں۔

ملائکہ اروڑا کے والد کا تعلق پنجاب سے تھا جبکہ وہ بھارتی مرچنٹ نیوی میں کام کرچکے تھے جبکہ ان کی والدہ عیسائی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟