ملائکہ اروڑا کے والد کی موت کیسے ہوئی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی موت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ انیل مہتا نے ممبئی شہر کے علاقے باندرا میں اپنے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔

بعدازاں خودکشی کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ اب پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ملائیکہ کے والد کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق انیل مہتا کی موت کی وجہ متعدد زخم اور چوٹیں بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں تھک گیا ہوں‘ موت سے قبل ملائکہ اروڑا کے والد نے کس کو پیغام دیا؟

 ذرائع کے مطابق انیل مہتا کی آخری رسومات 12 ستمبر کو سانتا کروز کے ایک شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق انیل مہتا نے اپنی موت سے ایک دن قبل ملائکہ اور امریتا کو فون کر کے کہا کہ وہ بہت تھک چکے ہیں۔

والد انیل مہتا کی خودکشی  کے بعد ملائکہ اروڑا  نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے پیارے والد کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے۔ وہ ایک نرم مزاج شخص، عقیدت مند دادا، ایک پیار کرنے والے شوہر اور ہمارے بہترین دوست تھے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان کا خاندان گہرے صدمے میں ہے۔ وہ مشکل کے اس وقت میں میڈیا سے رازداری کی درخواست کرتی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں آپ کی حمایت اور احترام قابل تعریف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟