وزارت خزانہ نے کون سے سرکاری ادارے ضروری قرار دیدیے؟

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت خزانہ نے ملک کے متعدد سرکاری اداروں کو ضروری قرار دینے کی تجویز منظور کرلی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اون انٹرپرائز (ایس او ایز) کا اجلاس ہوا، جس میں چیدہ ملکی اداروں کو ضروری قرار دینے کی تجویز پیش کی گئی، وزیر خزانہ نے معجوزہ تجویز کی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سربراہی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کابینہ کمیٹی کا قیام

وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کمیٹی نے این ایچ اے اور پاکستان پوسٹ کو ضروری سرکاری ادارہ قرار دینے کی منظوری دے دی جبکہ واپڈا کو  اپنا ایکٹ ایس او ایز کے مطابق تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

کابینہ کمیٹی نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، ، نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن، اور ٹیلی فون انڈسٹری پاکستان اور کراچی شپ یارڈ کو بھی ضروری سرکاری ادارے قرار دینے کی تجویز منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیل ملز، کے الیکٹرک، گندم خریداری کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم فیصلے

کمیٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور کی تشکیل نو اور پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی۔

تجاویز کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی