چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی ٹی آئی) بلاول بھٹو نے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارٹی اراکین شریک ہوئے، آصفہ بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی چیف جسٹس کی تقرری کے لیے 5 کے بجائے 3 ججز کا پینل لانے کی تجویز
ادھر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں آئینی ترمیمی بل 2024پرمشاورت کی گئی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سنیٹرکامران مرتضیٰ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں آئینی ترمیمی بل 2024کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اس دوران مولانافضل الرحمان کو دیے گئے آئینی ترمیمی بل کے مسودے پر بھی مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:نمبر گیم میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے مختصراً جواب دیا اور کہا کہ آپ کو جمہوریت کا دن مبارک ہو۔