کراچی: عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام، 10 گرفتار

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والے 10 افراد کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ایف آئی اے امیگریشن نےعمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان میں 7 خواتین اور ایجنٹ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے منظم گداگری کی سزائیں واضح کردیں

گرفتار ملزمان میں محمد نواز، رحمت اللہ، نظام الدین، صغریٰ خاتون، ہاضرہ خاتون، امام زادی، ماروی خاتون، مائی امیراں، زرینہ اور مائی خانل شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق رحیم یار خان، ٹنڈواللہ یار اور سکھر سے ہے۔

ترجمان کے مطابق، ملزمان فلائٹ نمبر G9549 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، گرفتار ملزم محمد نواز نے خود کو دیگر ملزمان کا رشتے دار ظاہر کیا جبکہ دوران تفتیش دیگر ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم محمد نواز ایجنٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں بھیک مانگنے والے اصل میں ہیں کون؟

ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزم محمد نواز نے تمام مسافروں کی سفری دستاویزات کا بندوبست کیا، ملزمان سعودی عرب گداگری کے غرض سے جارہے تھے، گرفتار ملزمان عمرہ ادا کرنے کے بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر ناواقف تھے۔

ترجمان ایف آئی نے بتایا کہ ملزمان رہائش اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے، ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لیے رقم موجود نہ تھی، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘