پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی میں ممکنہ طور پر پیش کی جانے والی آئینی ترامیم کے بل کو پاس ہونے سے روکنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے، اس بل کے پاس ہونے کے لیے جہاں جمعیت علمائے اسلام حکومت کے لیے اہم ہے، وہی اس بل کو فیل کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی کے لیے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترامیم: مولانا فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی اب سامنے آگئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں آئینی ترامیم پرگفتگو ہوئی اور آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کو تفصیلات بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم پر مزید مشاورت کے لیے حکومت سے وقت مانگ لیا

اہم بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ حکومت کے مقابلے میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کو اپنی ترامیم لانی چاہیے، آپ اپنی ترامیم لائیں اور اتفاق رائے سے آگے بڑھیں۔

پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے بل ابھی تک نہیں دیکھا تو اس حوالے سے کیسے آگے بڑھ جائیں، مولانافضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد سے کہا کہ بتایاکہ آپ اپنی پارٹی کی تجاویز آئینی ترمیم میں مشترکہ طورپر شامل کریں، اس پر پی ٹی آئی وفد  نے کہا کہ ہم توسیع یا ججز تعداد کی کسی تجویز کی حمایت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی، مولانا فضل الرحمان نے واضح کر دیا

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کو مشورہ دیا کہ حکومتی تجاویز اور ترامیم کے ساتھ آپ بھی تجویزدیں اورمشترکہ قانون سازی ہو، اس پر پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ مجوزہ ترامیم کا مسودہ سامنے آنے پر پی ٹی آئی حتمی فیصلہ کرے گی۔

جے یو آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مجوزہ ترامیم پر مشاورت

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے پارلیمانی پارٹی کے اجلامیں مشاورت کے لیے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو مولانا فضل الرحمٰان نے اپنی رہائش گاہ طلب کر لیا۔

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی، مولانا عبدالواسع، سینیٹر عبدالشکور اور شاہدہ اختر علی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئیں۔

اس کے علاوہ جے یو آئی کے ممبر قومی اسمبلی عثمان علی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی مولانا عطا الرحمان پر پہنچ گئے ہیں جب کہ اب تک کوئی حکومتی عہدیدار نہیں پہنچا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp