خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار عمران خان کے نام پر ووٹ دیے، اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی۔

یہ بھی پڑھیں مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

انہوں نے کہاکہ ہم کبھی بھی پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتے، ماضی کے غلط فیصلوں پر ڈٹ جانا جاہلوں اور بیوقوفوں کی نشانی ہوتی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ اب تحریک انصٓف کا حق بنتا ہے کہ وی ڈیلیور کرے اور خیبرپختونخوا کے عوام کو سہولیات فراہم کرے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت اپنی ہی قیادت پر تنقید کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں، کچھ عرصہ قبل عمران خان نے ان کی پارٹی رہنماؤں سے صلح کرانے کے بعد انہیں خاموش رہنے کا کہا تھا مگر وہ اب دوبارہ بولنا شروع ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں سے بھی وہ لاتعلق ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے انہیں کسی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ یا بہنوں کی کال پر کارکن نہیں نکلیں گے، شیر افضل مروت

گزشتہ روز انہوں نے شکوہ بھی کیا تھا کہ انہیں پارٹی سے سائیڈ لائن کرنے کا نقصان عمران خان اور پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ