12 ربیع الاول کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے سیکیورٹی انتظامات کیا ہیں؟

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

12 ربیع الاول کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے 2000 سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ٹریفک کے مؤثر انتظامات کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران فرائض سر انجام دیں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مرکزی جلوس سمیت دیگر جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی جلوس سمیت دیگر جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 2000 سے زائد افسران فرائض انجام دیں گے۔ جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے اور شرکا کو جامہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت کا 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔ جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا۔ تمام تھانوں کی پولیس اپنے علاقہ میں جلوسوں کی سیکیورٹی اور گشت کے فرائض انجام دے گی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp