وفاقی حکومت کا 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 29 ستمبر بروز جمعۃ المبارک ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 29 ستمبر 2023ء کو ملک بھر میں تمام اسکول، کالج، سرکاری و نیم سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔

ماہ ربیع الاول کے آغاز سے ہی جشن عید میلادالنبی ﷺ منانے کی تیاریاں مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں، بازاروں کی رونقیں بڑھ گئی ہیں اور لوگ مساجد کے علاوہ اپنی گلیوں اور محلوں کی سجاوٹ کے لیے اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔

حکومت کی جانب سے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں