یوم ولادت خاتم النبین حضرت محمد ﷺ : پاک فوج کی اسلام آباد میں 31 اور صوبوں میں 21 توپوں کی سلامی

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوم ولادت سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمد ﷺ : پاک فوج کی اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی

سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کا جشنِ ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یومِ ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر علیٰ الصباح پاک فوج کی جانب سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

مزید پڑھیں:12 ربیع الاول: صدر مملکت نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دیدی

سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور فضا اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔12 ربیع الاوّل کے موقع پر ملک بھر میں رات بھر چراغاں کیا گیا۔ محافل میں حضورﷺ کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے اور آقائے دو جہاں ﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp