آئی پی ایل 2025: رکی پونٹنگ پنجاب کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو سنہ 2025 کے آئی پی ایل سیزن سے قبل پنجاب کنگز کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔ سنہ 2018 میں پونٹنگ نے دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا جہاں انہوں نے اپنی ٹیم کو لگا تار 3 پلے آف تک پہنچنے میں مدد دی۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کو آئی پی ایل میں 50 کروڑ آفر کی خبریں، ٹیم مالک نے اصل بات بتادی

رکی پونٹنگ کو 2025 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن سے قبل پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی خبر پونٹنگ کے دہلی کیپٹلز سے علیحدگی کے تقریباً 3 ماہ بعد سامنے آئی ہے جنہوں نے فرنچائز کے ساتھ 7 سالہ مدت ختم گزاری۔

مایہ ناز سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے آسٹریلیا کو 3 ون ڈے ورلڈ کپ ٹائٹل جتوائے تھے۔

ریکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب کنگز کے شکر گزار ہیں کہ جس نے انہیں یہ موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ مالکان اور انتظامیہ کے ساتھ ان کی بات چیت بہت اچھی رہی اور ہم سب فرنچائز کے مستقبل کے لیے یکساں نظریہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے مداحوں کو وہ کامیابی دینا چاہتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں اور میں اس کوشش میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہوں۔

رکی پونٹنگ 7 سیزن میں پنجاب کے چھٹے ہیڈ کوچ ہوں گے کیونکہ ٹیم استحکام اور کامیابی کے لیے اپنی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی آفر کیوں ٹھکرا دی؟

فرنچائز نے آئی پی ایل کی تاریخ میں صرف 2 بار پلے آف میں جگہ بنائی ہے۔ سال 2024 کے سیزن میں ٹیم ٹیبل میں 9ویں نمبر پر رہی تھی۔ سال2025  کے سیزن سے پہلے پونٹنگ کے سب سے بڑے کاموں میں سے ایک آئندہ آئی پی ایل کی میگا نیلامی کو نیویگیٹ کرنا ہوگا۔

شیکھر دھون کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی ذمہ داری میں برقرار رکھنے کے لیے اہم کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنا اور ممکنہ طور پر ٹیم کے نئے کپتان کا انتخاب کرنا بھی شامل ہے۔

ٹیم میں غیر ملکی ستاروں کا ایک جھرمٹ بھی ہے جس میں انگلینڈ کے سیم کرن، لیام لیونگسٹون، جانی بیرسٹو، اور جنوبی افریقہ کے تیز رفتار کھلاڑی کاگیسو ربادا شامل ہیں۔

سنہ2018  میں رکی پونٹنگ نے دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا جہاں انہوں نے ٹیم کو 2019 اور 2021 کے درمیان لگاتار 3 پلے آف مقابلوں تک پہنچنے میں مدد کی جس میں 2020 میں رنر اپ فائنل بھی شامل ہے۔ پچھلے 3 سیزن میں پونٹنگ کی کوچنگ کی مدت کو فرنچائز کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلی کے طور پر سمجھا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کو آئی پی ایل میں 50 کروڑ آفر کی خبریں، ٹیم مالک نے اصل بات بتادی

چونکہ پنجاب کنگز اپنی قسمت بدلنا چاہتی ہے اس لیے رکی پونٹنگ کی تقرری آئی پی ایل ٹائٹل کے لیے چیلنج کرنے کے قابل ایک مسابقتی ٹیم بنانے کی جانب ایک جرات مندانہ قدم کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ میگا نیلامی کے قریب آنے اور اہم فیصلے کیے جانے کے ساتھ رکی پونٹنگ کی قیادت ٹیم کے مستقبل کی تشکیل میں اہم ہوگی۔

شائقین اور انتظامیہ کو یکساں طور پر توقع ہے کہ رکی پونٹنگ کا تجربہ اور وژن پنجاب کنگز کو پلے آف مرحلے اور اس سے آگے لے جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp