مخصوص نشستوں کا معاملہ، ایاز صادق کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

ملک محمد احمد خان نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی خود مختاری کو برقرار رکھتے ہوئے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا جائے۔

Speaker Punjab Assembly by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd

یہ بھی پڑھیں مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کیا جائے، اسپیکر ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی نظام کی سالمیت اور آزادی برقرار رکھنا ضروری ہے، ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ نافذ العمل ہے۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرے، پنجاب اسمبلی کی خود مختاری برقرار رکھتے ہوئے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جمہوریت اور پارلیمانی بالادستی کے اصولوں کو برقرار رکھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے انتخابی نشان چھن جانے کے باعث آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا، جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے انہیں مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وہ نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ بالادست ادارہ، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط سنگ میل ہے، وزیر اطلاعات

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے اس پر سماعت کی، اور اکثریتی رائے سے یہ فیصلہ دیا گیا کہ پی ٹی آئی کو بحثیت پارٹی تسلیم کرتے ہوئے انہیں مخصوص نشستیں دی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp