پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور جلسے کے لیے جاری کیا گیا این او سی مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور کے جلو پارک میں جلسہ عام کی اجازت دے دی ہے، تاہم ساتھ ہی شرائط بھی عائد کی گئی ہیں کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد جلسے میں کی گئی تقریر پر معافی مانگیں۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈپور کی معافی کی شرط پر پی ٹی آئی کو لاہور کے جلو پارک میں جلسہ عام کی اجازت مل گئی
ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز پراتفاق رائے ہونے کے بعد لاہور کے جلو پارک میں جلسہ عام منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے لاہورمیں مینار پاکستان پر جلسہ عام منقعد کرنے کے لیے درخواست دے رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں ’اٹک کراس کرکے دکھائیں گے‘، لاہور جلسہ کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کی تیاریاں، پش اپس بھی لگانے شروع کردیے
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ لاہور میں جلسہ عام کے حوالے سے ایس او پیز طے ہونے کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم جلسہ کی جگہ کے تعین کے لیے انتظامی افسران کے درمیان مشاورت جاری رہی، جس کے بعد انتظامیہ نے ’جلو پارک‘ میں پی ٹی آئی کو جلسہ عام منقعد کرنے کی اجازت دے دی۔