لاہور مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے قبل کارکنوں کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، اور پشاور میں کارکنوں کی تیاریوں کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں وہ پش اپس لگا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہم ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اسی لیے پش اپس بھی لگا رہے ہیں، جلسہ ہر صورت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی، عمران خان
پش اپس نکالنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہم اٹک کراس کرکے دکھائیں گے، اور لاہور بھی پہنچیں گے۔
ہم اٹک بارڈر کراس کر کے بھی دیکھائیں گے اور لاہور بھی پہنچیں گے
تیاریاں شروع@PTIofficial @TeamiPians #مطالبہ_صرف_خان_کی_رہائی pic.twitter.com/BIZXXuv5qd— Mehar Bano❤ (@Its_Mehar27) September 19, 2024
پی ٹی آئی کی قیادت نے جلسے کی بھرپور تیاریاں کررکھی ہیں، اور خیبرپختونخوا کے کارکنان سب سے زیادہ پرجوش نظر آرہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور سے 6 ہزار سے زیادہ کارکنوں کو ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور ہر امیدوار کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 500 کارکنوں کو ساتھ لائے، اور تمام انتظامات خود کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا سے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے، جہاں سے وزیراعلیٰ کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق انتظامیہ کا اجلاس جاری ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی، ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں؟ عظمیٰ بخاری کا اہم بیان
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے میٹنگ کررہے ہیں، مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، جن میں فساد برپا کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔