پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ: علی امین گنڈاپور کی معذرت سے متعلق شرط ختم

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی کو کاہنہ کے مقام پر جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے دوران جلسے کے لیے وقت اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی معذرت سے متعلق شرط ختم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ’جہاں روکا وہیں جلسہ‘، پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کل لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے، اس سے قبل پی ٹی آئی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے اجازت مانگی تھی، تاہم انتظامیہ نے انکار کردیا۔

آج لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو سخت شرائط کے ساتھ کاہنہ کے مقام پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پابند کیا ہے کہ جلسہ 3 بجے شروع کرکے 6 بجے ختم کرنا ہوگا، جبکہ سیکیورٹی کی ذمہ داری بھی آرگنائزرز پر ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp