رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ قریباً 1 ٹریلین روپے کے منی بجٹ کی تجویز زیر غور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 ماہ کا ریونیو شارٹ فال اڑھائی سو ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے، 12970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے رواں ماہ 11 سو ارب روپے ٹارگٹ ہے، آئندہ منی بجٹ میں سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جا سکتا۔

رپورٹس کے مطابق رواں ماہ ختم ہونے کے بعد ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کسی بھی وقت منی بجٹ آ سکتا، ایف بی آر اگست کا شارٹ فال پورا کرنے کے بجائے ستمبر کا ہدف بھی حاصل نہیں کرسکے گا۔ ستمبر میں صرف ساڑھے 4 سو ارب روپے سے زائد جمع کیے جا سکے ہیں، ستمبر کے اختتام تک ایف بی آر ساڑھے 9 سو ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس جمع کرسکے گا۔ اگست اور ستمبر 2 ماہ کا ریونیو شارٹ فال قریباً اڑھائی سو ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

مزید پڑھیں:منی بجٹ کی خبر سن کر بڑے میاں میٹنگ سے اٹھ کر کہاں گئے؟

ایف بی آر میں انٹرنل اسسمنٹ کیمطابق ہر ماہ ریونیو شارٹ فال آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، ہر ماہ ریونیو شارٹ کے باعث مالی سال کے اختتام تک ٹیکس ہدف حاصل نہیں کیا جا سکے گا ، منی بجٹ میں فی الحال سیلز ٹیکس استثنی ختم اور ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجاویز زیرغور ہے۔

سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرکے یکساں سیلز ٹیکس اسٹینڈرڈ شرح کے لحاظ سے عائد کرنے کی تجویز ہے، آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ اہداف کیمطابق ریونیو شارٹ فال کی کوئی گنجائش نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھا کر اضافہ ٹیکس حاصل کرنے کے بجائے موجودہ ٹیکس نیٹ پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا