پی ٹی آئی جلسہ: علی امین گنڈا پور کی یقین دہانی، حکومتی اداروں کا رکاوٹیں ہٹانے پر غور

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مقامی انتظامیہ اور اپنی پارٹی قیادت کو لاہور جلسہ میں غیر ضروری گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان جلسوں سے رہا نہیں ہوں گے، علی امین لاہور میں معافی مانگیں، عظمیٰ بخاری

ہفتہ کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی قیادت اور لاہور انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ لاہور رنگ روڈ کاہنہ جلسہ عام میں پی ٹی آئی کارکنوں تک شائستگی کے ساتھ اپنا پیغام پہنچائیں گے اور جلسہ عام میں کوئی غیر ضروری یا نفرت آمیز گفتگو نہیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور کی یقین دہانی کے بعد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے راستوں میں حائل رکاوٹیں بھی ہٹانے پر مشاورت کی ہے اور امکان ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کو ہٹا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور جلسہ: خیبرپختونخوا سے قافلے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کے پی کے سے پی ٹی آئی ورکرز ساتھ نہ لانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے جس کے بعد وفاقی اور صوبائی ادارے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp